سابق وزیر داخلہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا فواد چودھری کی گرفتاری پر کہنا ہے کہ خدشہ تھا یہ سب ہوگا ، گرفتاریاں ہوں گی ، میں نے اسی لیے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، اب جو صورتِ حال پیدا ہوئی ہے اس سے لڑنا ہوگا کیونکہ مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔