ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں ایچ آر سی پی کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف بغاوت کے قدیم قوانین کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں، فواد چوہدری اس مقدمے بازی کے سلسلےکے تازہ ترین شکار ہیں۔
ایچ آر سی پی کا کہنا ہےکہ فواد چوہدری پر تمام الزامات کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے، حکومت وقت کو موجودہ حالات میں زیادہ ذمہ داری سےکام کرنا چاہیے۔