ملکی زرمبادلہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئے

26  جنوری‬‮  2023

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات جاری کردیں۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 20 جنوری کو ختم ہوئے ہفتے میں  مجموعی طور پر 99 کروڑ ڈالر کم  ہوئے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 جنوری تک 9.45 ارب ڈالر رہے،  اسٹیٹ بینک کے ذخائر  92 کروڑ  ڈالر کم ہوکر 3.67 ارب ڈالر رہے جو صرف تین ہفتے کی امپورٹس کیلئے کافی ہوں گے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.76 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.77 ارب ڈالر رہے۔

اس سے پہلے فروری 2014 میں اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالر کی سطح اتنی گری تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved