لاہور کی عدالت نے جہانگیرترین اور علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ دی ہےکہ جہانگیرترین اور علی ترین پر لگائے گئے الزامات اور دفعات درست نہیں، رقم منتقلی کا کوئی غیرقانونی طریقہ سامنےنہیں آیا۔
جہانگیرترین اور علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ نے جاری کیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ عدالت تفتیشی افسر کی رپورٹ دیکھتے ہوئے ایف آئی آر کینسل کرنے کاحکم دیتی ہے۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ رپورٹ کے مطابق تمام تر ٹرانزیکشن ایس ای سی پی کے قانون کے مطابق ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ ایف آئی کی جانب سے جہانگیر ترین اور علی ترین پر 7 ارب روپے منی لاںڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔