معروف بھارتی اداکار انو کپور کو طبیعیت ناساز ہونے پر دہلی کے ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار انو کپور کو گزشتہ روز سینے میں درد کی شکایت ہوئی تھی جس کے بعد انہیں دہلی کے گنگارام ہسپتال کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرلیا گیا جہاں اب ان کی طبیعیت قدرے بہتر بتائی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کو مکمل صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب بالی وڈ شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر اداکار کی صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کااظہار کیا جارہاہے ۔
واضح رہے کہ اداکار نے گزشتہ منگل کو چندر بوس کی 126 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملٹری ٹیٹو اور قبائلی رقص کے میلے کی تقریب میں شرکت کی تھی۔