اسحق ڈار نے مریم نواز کو سلامی دے دی

29  جنوری‬‮  2023

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے سابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ نے ملاقات کی جس میں سیاسی، ملکی اور معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ مریم نواز کی واپسی پر 35 روپے فی لٹر پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر کے اسحق ڈار نے قوم کو سلامی دی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نواز شریف اور مریم نواز کو جاتا ہے، مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو صرف انتقامی کاروائیوں سے فرصت نہیں، امن و امان کی صورتحال تباہ ہو چکی، جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، انتظامی گورننس بھی نہ ہونے کے برابر ہے، ڈویلپمنٹ منصوبوں سے جو روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے تھے وہ بھی بند ہوگئے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے کہا موجودہ حکومت میں بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، مہنگائی حکومت کے بس سے باہر ہو گئی اب یہ ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لیکر جا رہے ہیں، قوم کو مہنگائی کے عذاب میں پھنسا کر آنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved