سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت کو ٹیکس اور گیس کی قیمت بھی بڑھانی پڑے گی۔
شوکت ترین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافے کے حکومتی فیصلے پر تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی پہلی قسط ہے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ٹیکس اور گیس کی قیمت بھی بڑھانی پڑے گی۔