فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

30  جنوری‬‮  2023

الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں اسلام آباد کی عدالت نے فواد چوہدری کو ساڑھے 11 بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس اسلام آبادکے جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسر فواد چوہدری کا میڈیکل کروا کر رپورٹ پیش کریں۔اس سے قبل آج صبح الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں فوادچوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری اسلام آباد کی عدالت پہنچ گئیں۔

پی ٹی آئی رہنما خرم نواز، سینیٹر شہزاد وسیم، فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان اور فیصل چوہدری بھی عدالت پہنچ گئے۔وکیل بابر اعوان نے جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ سے استدعا کی کہ کیس کی سماعت تھوڑی جلدی کر دیں۔

جس پر جج نے حکم دیا کہ فوادچوہدری کے کیس کے لیے ساڑھے 11 کا وقت رکھ لیتے ہیں۔عدالت کے حکم پر فواد چوہدری کو کچہری میں ساڑھے 11 بجے پیش کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں فوادچوہدری کو آج 2 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اس موقع پر پراسیکیوٹر، وکیل الیکشن کمیشن سعد حسن اور تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔دوسری جانب اسلام آباد کچہری میں تحریکِ انصاف کے کارکن پہنچنا شروع ہو گئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved