ضرب عضب جیسے آپریشن کی تیاریاں؟ وزیر دفاع نے بڑا بیان دے دیا

31  جنوری‬‮  2023

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پشاور پولیس لائنز سانحہ اے پی ایس سانحے سے کم نہیں ضرب عضب جیسا آپریشن شروع کرنےکیلئے اتفاق رائےکی ضرورت ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پشاور پولیس لائنز میں 100افراد کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی گئی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی ایوان میں دعا کی گئی، جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے دعا کروائی۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پشاور میں سانحہ پیش آیا،آرمی پبلک اسکول کا سانحہ بھی نہیں بھولے، 2010 سے2017 تک دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی، مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 2 سال پہلے ہمیں اس ہال میں بریفنگ دی گئی، ہمیں کہا گیا کہ ان لوگوں سے بات چیت ہوسکتی ہے، افغانستان جنگ کے بعد ہزاروں لوگوں کو پاکستان سیٹ کروایا گیا، دہشت گردی کے کل کےواقعے میں 100 افراد شہید ہوئے، خودکش حملہ آور نے مسجد میں پہلی صف میں خود کو اڑایا، ہمیں قومی یکجہتی کی ایک بار پھر ضرورت ہے، ضرب عضب جیسا آپریشن شروع کرنے کے لیے اتفاق رائےکی ضرورت ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کرے گی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس لائنز سانحہ اے پی ایس سانحے سے کم نہیں، اسرائیل میں بھی مساجد میں ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہوا، نمازیوں پر مسجد میں حملہ نہ بھارت میں ہوتا ہے نہ اسرائیل میں، نائی الیون میں ہمیں دھمکی ملی ہم ڈھیر ہوگئے، افغانستان کی جنگ ہماری دہلیز پر آگئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved