جنوری میں مہنگائی کی شرح 26 فیصد تک رہنے کی توقع

31  جنوری‬‮  2023

وزارت خزانہ نے جنوری میں مہنگائی کی شرح 26 فیصد تک رہنے کی توقع کی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سامنا ہے، زرمبادلہ ذخائر کو بچانے کے لیے درآمدات کو روکا جا رہا ہے،چھ ماہ میں برآمدات میں 6.8 اور درآمدات میں 18.2 فیصد کمی ہوئی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جولائی سے دسمبر تک ترسیلات زر میں 11.1 فیصد کمی ہوئی،27 جنوری کو زرمبادلہ کے ذخائر 5.6 ارب ڈالرز تھے،رواں سال معاشی شرح نمو سست رہنے کی توقع ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق جولائی سے دسمبر تک مہنگائی کی شرح 25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved