خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی

31  جنوری‬‮  2023

گورنر خیبرپختونخوا کے سیکریٹری کی جانب سے صوبے میں انتخابات کرانے کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا گیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط کا جواب دے دیا ہے، ذرائع کہتے ہیں الیکشن کی تاریخ 16 اپریل تجویز کی گئی ہے جبکہ گورنر کا موقف ہے انہیں الیکشن کی تاریخ کا علم نہیں کیونکہ خط کا جواب انہوں نے نہیں بلکہ سیکریٹری نے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کو 25 جنوری کو خط لکھا تھا اور الیکشن کمیشن کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں 90 روز میں الیکشن کرانے ہوتے ہیں، اس لیے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے 15 سے 17 اپریل تک تاریخ تجویز کی تھی۔

گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کو خط کا جواب دے دیا گیا ہے لیکن گورنر ہاوس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 16 اپریل کی تاریخ دی گئی ہے۔

اس حوالے سے گورنر خیبرپخونخوا حاجی غلام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی الیکشن تاریخ کا علم نہیں الیکشن کمیشن نے خط چونکہ میرے سیکرٹری کو لکھا ہے اس لیے ابھی تاریخ نہیں بتا سکتا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved