میانوالی میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

31  جنوری‬‮  2023

میانوالی میں مسلح دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن کو گھیر کر حملہ کردیا، پولیس اور مسلح افراد میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق 20 سے 25 دہشت گردوں نے میانوالی کے تھانہ مکڑوال کو گھیر کر شدید فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس کے جوانوں نے بھی بھرپور جواب دیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد پسپا ہوکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے تاہم وہ پہاڑوں پر چڑھ کر پولیس اسٹیشن پر فائرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ جوابی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس اور اسپیشل برانچ کو مکڑوال پولیس کی بھرپور معاونت کرنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان میانوالی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او میانوالی مزید نفری اور ایلیٹ فورس کے ساتھ تھانہ مکڑوال روانہ ہوگئے۔

عیسیٰ خیل کا علاقہ صوبہ خیبرپختونخوا کی سرحد سے متصل ہے اور تھانہ مکڑوال سے 10 سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر کے پی کے شروع ہوجاتا ہے۔

تھانہ مکڑوال پر 10 بجے کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس پر تھانے میں موجود اہلکاروں نے بہادری اور دلیری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور دہشتگردوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی ضلع بھر کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا، تمام اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسرز اور دیگر اسٹاف بھی پہنچ گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved