صحت انصاف کارڈکی بدولت 19 ملین خاندانوں کو مفت علاج کی سہولیات میسر ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

4  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد– 4اکتوبر (اے پی پی): معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت سہولت پروگرام حکومت کا ایک انقلابی پروگرام ہے جس  کا دائرہ کا پورے ملک تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے  صحت سہولت پروگرام کیلئے منعقدہ  اہم اجلاس میں کیا۔

اجلاس میں وڈیو لنک پر وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد اور خیبرپختونخوا کے وزیر تیمور ظفر جھگڑا سمیت وفاق اور صوبوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ صحت سہولت پروگرام کا دائرہ پورے ملک تک وسیع کردیا ہے۔اب کسی بھی غریب کو اپنے علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت فاٹا تھرپارکر خیبرپختونخوا ، آزاد جموں کشمیر کے تمام لوگوں کو ہیلتھ کارڈ کے تحت مفت علاج کی سہولیات میسر ہیں ۔

پنجاب کے 7 اضلاع کے لوگوں کو بھی یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت تمام لوگوں کو مفت علاج کی سہولیات میسر ہیں ۔اسلام آباد گلگت بلتستان کے تمام مستقل رہائشیوں کو جنوری 2022ء سے ہیلتھ کارڈ کی سہولت میسر ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں 19 ملین خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ کے تحت علاج کی مفت سہولیات میسر ہیں ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved