ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار 640 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 259 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 2 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.60 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 656 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 19 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 42,640
Positive Cases: 259
Positivity %: 0.60%
Deaths : 2
Patients on Critical Care: 656— NCOC (@OfficialNcoc) December 19, 2021