پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میںپی ایس ایل سیزن 8 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے 190 رنز کے جواب میں یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ملتان سلطان نے یہ میچ 52 رنز سے جیت لیا.
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 17.5 اوورز میں 138 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر پال اسٹرلنگ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یونائیٹڈ کے ریسی وان ڈیر ڈوسن سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 49 رنز کی اننگ کھیلی۔