پاکستان ٹیم کو سپورٹ کیوں کیا؟ بھارتی عدالت نے کشمیری طلبا کو جیل کی سزا سنا دی

19  دسمبر‬‮  2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستان کی حمایت پر طلبا کوبھارتی عدالت نے دو ماہ جیل کی سزا سنا دی۔

یاد رہے کہ 24 اکتوبر کو دبئی میں ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں مدمقابل آئی تھیں پاکستان بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔میچ کے بعد کشمیری طلبا نے پاکستان کی جیت پر خوسی منائی تھی۔اس کے بعد طلبا پر مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

 اب عدالت نے  شوکت غنی نامی طلبا کو پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کے الزام میں 2 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔بھارتی جیل میں موجود طالب علم کے گھروالوں نے بتایا کہ 24 اکتوبر کو جب بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹی20 کرکٹ کا ایک میچ تھا اور اس دوران ان کا ایک دوست کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ ہوا تھا اور اسی وجہ سے ان کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طلبہ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم کی تعریف کر رہے تھے، طلبہ پر ایک الزام یہ بھی ہے کہ انہوں نے کالج میں پاکستان کی حمایت میں نعرے لگائے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک ترجمان نے بتایا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے یہ گرفتاریاں ضروری تھیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی اتحادی یوگی ادیتیاناتھ کا کہنا تھا کہ ہر وہ شخص جس نے پاکستان کی تعریف کی اس کو غداری کے جرائم کا سامنا کرنا چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved