بابراعظم اور محمد رضوان ٹی 20 کی اوپننگ شراکت میں پہلی پوزیشن

19  دسمبر‬‮  2021

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا نیا ریکارڈ بناکر بھارتی اوپنرز روہت شرما اور کے ایل راہول کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابراعظم اور محمد رضوان پر مشتمل اوپننگ جوڑی ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کو راس آگئی، دونوں نے رواں برس مختصر فارمیٹ کے زیادہ تر میچز میں مل کر ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا، اسی شاندار کارکردگی نے انھیں ٹی 20 انٹرنیشنلز کی جوڑی نمبر ون بنا دیا،انھوں نے ایک سال میں 4 مرتبہ ٹیم کو 150یا زائد رنز کا آغاز فراہم کیا۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ میں چھٹی سنچری  رنز کی  شراکت داری بنی جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 100 رنز کی شراکت داری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بابر اور رضوان نے یہ کارنامہ 27 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں انجام دیا۔ اس سے قبل بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول نے 5 سنچری شراکتیں بنائی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved