گزشتہ برس کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں ہوشربا اضافہ

4  مارچ‬‮  2023

ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی اب تک کی سب سے زیادہ مقدارریکارڈ کی گئی ہے۔یہ مقدار 1900 سے شروع ہونےو الی ریکارڈنگ میں اب تک کی سب سے زیادہ مقدار ہے۔

بین الاقوامی ادارہ برائے توانائی کے مطابق 2022ء میں اس گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں 0.9 فی صد اضافہ ہوا۔ 32 کروڑ 10 لاکھ ٹن اضافے کے بعد یہ مقدار 36.8 ارب ٹن کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔

ایسا ہونے کی بڑی وجہ عالمی توانائی کے بحران کے دوران دوبارہ کوئلوں کے استعمال کا شروع کیا جانا ہے اگرچہ عالمی سطح پر اخراج کی نمو لگائے گئے تخمینے سے کم تھی۔

رپورٹ کے مطابق کوئلہ دنیا بھر میں کاربن اخراج میں ایک تہائی سے زیادہ مقدار کا حصے دار ہے۔ گزشتہ برس کوئلے کے سبب ہونے والے اخراج کی مقدار میں 1.6 فی صد کا اضافہ دیکھنے میں آیا یعنی 24 کروڑ 30 لاکھ ٹن اضافے کے بعد یہ مقدار تقریباً 15.5 ارب ٹن کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی۔

ادارے کی جانب سے جمعرات کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں گزشتہ برس توانائی سے تعلق رکھنے والی گرین ہاؤس گیس اخراج کی مکمل تصویر پیش کی گئی جس میں صرف کاربن ڈائی آکسائیڈ ہی نہیں بلکہ نائٹرس آکسائیڈ اور میتھین کے متعلق بھی بتایا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved