پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے شاہین آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کپتانی کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین آفریدی کپتانی کےلیے تیار ہیں اور سیریز میں بابراعظم کے آرام کی صورت میں شاہین آفریدی کپتان ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وقت مانگنےکے بعد شاہین آفریدی نے نجم سیٹھی کو مثبت اشارہ دیا، پی سی بی نے ابھی تک بابراعظم کو آرام کرانےکا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق صائم ایوب، اعظم خان، احسان اللہ، عماد وسیم کے اسکواڈ میں شامل ہونےکا امکان ہے اور شاہین آفریدی سےکپتانی سےمتعلق رابطہ صرف افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین سلیکشن کمیٹی ہارون رشیدکل ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا لاہور میں اعلان کریں گے۔