بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کوبیرون ملک دولت چھپانے کی تحقیقات کے سلسلے میں بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے طلب کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے بچن کو پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے کہا ہے کہ وہ آج ہی ای ڈی کے دہلی کے دفتر آکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں تاہم اداکارہ نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔
ایشوریا رائے بچن کا نام پاناما پیپرز میں آف شورکمپنیاں رکھنے والوں کی فہرست میں شامل تھا۔ایشوریا رائے بچن کو آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دہلی آفس میں طلب کیا گیا ہے۔
ایشوریا رائے کو 9نومبر2021کوبھی سمن جاری کیا گیا تھا جس میں انہیں 15 روز کے اندرجواب دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ایشوریا رائے بچن نےجواب جمع کرانے کے لئے 2 بارمہلت مانگی تھی۔
پاناما پیپرز میں ایشوریا رائے بچن کے ساتھ ان کے سسرامیتابھ بچن،اجے دیوگن اوردیگربالی وڈ اداکاروں کا نام بھی سامنے آیا تھا۔
پانامہ پیپرز کیس، اداکارہ ایشوریا رائے کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے طلب کر لیا
20
دسمبر 2021