پاکستانی ڈراموں کے مشہور اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ ایک حادثے نے ان کی زندگی بدل کے رکھ دی ہے، اب وہ 5 وقت کی نما زادا کرتے ہیں۔
اداکار شہریار منور نے نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکرین پر کام سے کرنے پہلے میں نے آف سکرین بہت کام کیا تھا، اور ساتھ اپنی پڑھائی مکمل کی تھی۔ شہریار منور کا کہنا تھا کہ اس مرحلے میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، اب عالمی سطح پر اپنے ہی گانوں پر پرفارم کرکے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔
شہریار منور نے اپنی زندگی کا حالیہ واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ برس پیش آنے والے حادثے نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی نماز پڑھتے تھے، لیکن اس حادثے کے بعد میں نے باقاعدگی سے 5 وقت کی نمازیں ادا کرنا شروع کر دی ہیں۔
شہریار منور کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد میں ڈپریشن کا شکار ہوگیا تھا، اورمیرا وزن بھی کافی بڑھ گیا تھا، جس کے بعد میں نے یوگا کرنا شروع کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بڑی ہمت سے ان حالات میں خود کو سنبھالا اور آگے بڑھنے کیلئے بہت محنت کی، ان حالات نے مجھے اللہ کے بہت قریب کر دیا، اب میں پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس شہریار منور بائیک پر شمالی علاقہ جات گھومنے گئے تھے، گلگت سے ہنزہ جاتے ہوئے ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا جس میں اداکار کا بازو ٹوٹ گیا تھا، جس کے بعدوہ علاج کیلئے لندن چلے گئے تھے۔