سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نے اسٹیج ٹو انویسو کینسر کی تشخیص کے بعد ٹوئٹر کے ذریعے جیل میں قید شوہر کیلئے جذباتی پیغام جاری کردیا۔
سدھو کی اہلیہ نوجوت کور نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنے جذبات سے بھری اپنی ٹوئٹ میں اپنے شوہر کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جیل میں ایک ناکردہ جرم کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ جو بھی ملوث ہیں انہیں معاف کردیں۔
انہوں نے لکھا کہ میں باہر آپ کے انتظار میں ہر روز آپ سے زیادہ مصیبت برداشت کر رہی ہوں۔ ہمیشہ کی طرح کوشش کرتی ہوں کہ آپ کی تکلیفوں کو دور کر سکوں، آپ سے کہتی ہوں کہ اپنی تکلیفیں مجھے بانٹ دیں۔
نوجوت کور نے مزید لکھا کہ اب چھوٹی سی بہتری آنا شروع ہوئی تھی، لیکن مجھے معلوم تھا کہ یہ غلط ہو رہا ہے، میں آپ کا انتظار کرتی رہی اور دیکھتی رہی کہ آپ کے ساتھ انصاف نہیں کیا جا رہا تھا، بار بار ناانصافی ہو رہی تھی۔
انہوں نے لکھا کہ سچ بہت طاقتور ہے لیکن وہ آپ کا بار بار امتحان لیتا ہے۔ یہ کلیوگ ہے۔
نوجوت کور نے لکھا کہ مجھے معاف کرنا میں آپ کا انتظار نہیں کرسکتی کیونکہ یہ اسٹیج ٹو کینسر ہے اور میں آج سرجری کروانے جا رہی ہوں۔
He is in the prison for a crime he has not committed.Forgive all those involved.Waiting for you each day outside probably suffering more than you. As usual trying to take your pain away,asked for sharing it. Happened to see a small growth, knew it was bad.1/2
— DR NAVJOT SIDHU (@DrDrnavjotsidhu) March 22, 2023
اپنی ٹوئٹ کے آخر میں نوجوت کور کا کہنا تھا کہ میں کسی پر الزام نہیں دے رہی بس یہ خدا کی مرضی ہے۔
یاد رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کو 34 سال پرانے کیس میں سپریم کورٹ سے سزا کے بعد مئی 2022 میں پٹیالا کے سینٹرل جیل میں بھیج دیا گیا تھا، انہیں 1988ء کے روڈ ریج ڈیتھ کے مقدمے میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔