کیا عدنان صدیقی اور فہد مصطفی نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے؟

20  دسمبر‬‮  2021

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار عدنان صدیقی نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرنے کیلئے اپنے چاہنے والوں سے مشورہ مانگا ہے، فہد مصطفی بھی ان کے پیچھے چل پڑے ہیں۔

عدنان صدیقی نے چند روز قبل ایک ٹوئٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں بھی ایلون مسک کی طرح اپنا موجودہ شعبہ یعنی اداکاری چھوڑ کر کسی اور شعبے میں کام کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے اپنے فینز سے سوال کیا کہ مجھے اس کے متعلق مشورہ دیں کہ میں کیا کروں؟

عدنان صدیقی کی ٹوئٹ نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا، لیکن کچھ افراد نے انہیں اداکری نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا، اور کچھ نے دوسرے کاروبار کے متعلق مشورے دئیے۔

عدنان صدیقی کی ٹوئٹ پر اداکار و میزبان فہد مصطفی نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ میں بھی آپ کے ساتھ ہوں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں اداکاروں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کے متعلق کسی واضح فیصلے کا اعلان نہیں کیا۔

واضح رہے کہ عدنان صدیقی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے علاوہ بالی وڈ میں بھی کام کر چکے ہیں، جبکہ فہد مصطفی بھی متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے علاوہ ٹی وی شو کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایلون مسک امریکی کمپنی ٹیسلا کے مالک، اور دنیا کی امیر ترین شخصیت ہیں، انہوں نے بھی 10 دسمبر 2021ء کو ایک  ایسا ہی ٹوئٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنا حالیہ کاروبار چھوڑ کر انفلوئنسربننے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved