سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کو کل ایک سال بعد جیل سے رہا کردیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 59 سالہ نوجوت سنگھ سدھو کی رہائی سے متعلق بات انہی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتائی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کو 1988 کے روڈ ریج کیس میں سپریم کورٹ نے ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روڈ ریج مقدمے میں یہ الزام شامل تھا کہ 27 دسمبر 1988ء کو سدھو نے گرنام سنگھ کے سر پر مکّا مارا تھا جس سے ان کی موت ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال مئی میں نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
بھارتی سپریم کورٹ نے سدھو پر 1000روپے جرمانہ عائد کر کے انہیں رہا کردیا تھا تاہم اس حوالے سے ہلاک ہونے والے شخص کے خاندان نے نظرثانی درخواست دائر کی تھی جس میں ان کو سزا سنائی گئی تھی۔