آسٹریلیا نے بھی سیکیورٹی خدشات پر چین کی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔
آسٹریلوی اخبار کے مطابق آسٹریلیا سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان رواں ہفتے کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ اور نیوزی لینڈ بھی سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا چکے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک پر پابندی کینیڈا، بیلجیئم اور یورپی کمیشن میں بھی لگ چکی ہے۔