چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے بارے میں قومی امنگوں کے مطابق دوٹوک مؤقف اپنائیں گے۔
نجم سیٹھی نے ان خیالات کا اظہار پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر کیا۔
افطار ڈنر کے دوران نجم سیٹھی نے فرداً فرداً صحافیوں سے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر غیر رسمی گفتگو کی۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے متعلق قومی امنگوں کے مطابق دو ٹوک مؤقف اپنائیں گے۔
نجم سیٹھی کا موقف تھا کہ تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور وقت آنے پرپاکستان کرکٹ کے مفاد میں درست فیصلے کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو درست سمت میں گامزن کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جاریے ہیں۔ کرکٹ کی بحالی کے لیے کلبز سے لے کر ہر سطح پر لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔