وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں منکی پوکس کے دونوں مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔
وزارت صحت کے حکام کے مطابق پمز اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج منکی پوکس کے مریض کو ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ گھر میں قرنطینہ ہونے والا دوسرا مریض بھی صحت یاب ہوگیا ہے۔
حکام کے مطابق منکی پوکس کے دونوں صحت یاب ہونے والے مریضوں سے یہ بیماری آگے نہیں پھیل سکتی۔
دوسری جانب ماہرین متعدی امراض نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت چکن پاکس کے بہت زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں اور چکن پاکس کے کیسز کو منکی پوکس تصور کیا جارہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت صحت کو چکن پاکس کے بڑھتے ہوئے کیسز کا نوٹس لینا چاہیے۔