قومی کرکٹر عابد علی کا اسپتال سے پہلا ویڈیو بیان جاری

22  دسمبر‬‮  2021

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عابد علی دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے، جس کے بعد اسپتال سے انہوں نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اسپتال کے بیڈ سے ویڈیو پیغام میں قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے میں ٹھیک ہوں، سب سے دعاوں کی درخواست کرتا ہوں، انہوں نے بتایا کہ ابھی ان کا ایک چھوٹا سا پروسیجر ہونا ہے، اللہ اس میں کامیاب کرے۔عابد علی نے مزید کہا کہ میرے لیے دُعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب جاری بیان کے مطابق اوپنر عابد علی قائداعظم ٹرافی کے فائنل راؤنڈ میں گزشتہ روز 61 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے کہ اس دوران انہیں سینے میں تکلیف ہوئی۔بیان کے مطابق کرکٹر عابد علی کو فوری طور پر امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا، ان میں ایکیوٹ کرونری سینڈروم کی تشخیص ہوئی ہے۔ ماہر امراض قلب نے ان کے علاج کی نگرانی شروع کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مکمل علاج کے لیے پی سی بی اس ماہر امراض قلب سے مکمل رابطے میں ہے، اس وقت ان کی حالت بہتر ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved