عالمی ادارہ صحت کا کورونا ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان

5  مئی‬‮  2023

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ’کوویڈ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی‘ کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔

کووڈ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کیا۔

ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے خاتمے کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہوگیا، اس وقت بھی کورونا ہر تین منٹ میں ایک شخص کی جان لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے نتیجے میں ہلاکتوں میں ایک سال سے کمی آرہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے باعث 3 سال میں 70 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved