پاکستان کو ورلڈکپ میں بھارت جاکر میچ کھیلنا چاہیئے، شاہد آفریدی

6  مئی‬‮  2023

سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے ممتاز آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ میں شرکت کے لیے بھارت جانا چاہیئے۔عالمی کپ اور ایشیا کپ الگ الگ ایونٹ ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نمبر ون ٹیم بن گئی جس کے لیے سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ قومی کپتان بابر اعظم بھی بہت مبارکباد کے مستحق ہیں،عالمی نمبر ون بننا بہت بڑی کامیابی ہے۔ میرا خیال ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے لیے تیار ہے،مجھے امید ہے کہ پاکستان میں گا ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ اپنے آپ کو اتنا مضبوط کریں کے کسی کو آنکھیں دکھا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کہ ایشیا کپ مختلف ٹورنامنٹ ہے جبکہ عالمی کب آئی سی سی کا ایونٹ ہے۔ عالمی کپ میں شرکت سے منع کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اس لیے پاکستان کو عالمی کپ کھیلنے کے لیے بھارت جانا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو ورلڈ کپ تک کپتان بنانے کا اعلان پہلے ہی کردینا چاہیئے تھا۔ بابر اعظم کو ورلڈ کپ تک کپتان بنانے کا فیصلہ بہترین ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کپتان کو بھرپور اعتماد دیا جائے۔وائس کپتان بنانے کا فیصلہ بورڈ کو کرنا ہے،ایک کپتان کا مائنڈ بنائیں اور تمام کھلاڑی اسکے تحت کھیلیں۔نائب کپتان کا اعلان کرنے کی ضرورت ہی نہیں،ایک کپتان کا مائنڈ بنائیں اور تمام کھلاڑی اس کے ماتحت کھیلیں۔نائب کپتان شاہین شاہ افریدی، شاداب خان یا محمد رضوان میں سے کسی کو بھی بنائیں لیکن اس ضمن میں مستقبل کو ضرور مد نظر رکھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved