پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 244 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقدہوئی۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران ملک کو غیر مستحکم کرنے، امن و استحکام کو خراب کرنے کیلئے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئےاٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس نے بھارتی فوج کے پاکستان کےخلاف پروپیگنڈے کا بھی نوٹس لیا اور ملکی و علاقائی سالمیت کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارتی پروپیگنڈا اس اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے جو بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے، مزید کہا کہ یہ پراپیگنڈہ صرف بھارت کی مایوسی اور ان کے اندرونی تضادات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کو ظاہر کرتا ہے۔
…The baseless propaganda only reflects their frustration & an attempt to divert attention from their internal contradictions especially gross Human Rights Violations, being committed in IIOJK, COAS remarked. (3/5)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 5, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران شرکا نے بارڈر مینجمنٹ اور داخلی سلامتی پر خصوصی توجہ کے ساتھ خطے میں سکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔ سپہ سالار نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور غیرملکی افواج کیساتھ تعاون اورمشترکہ مشقوں کے انعقاد میں اضافے پر زور دیا۔
CCC was held at GHQ today. #COAS presided over the conference. Forum took comprehensive review of evolving security situation in the region with particular focus on Border Management & Internal Security. Forum was apprised on measures being taken to thwart nefarious (1/5) pic.twitter.com/TFWfImnU9p
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 5, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری حکام نے افغانستان میں انسانی ہمدردی اور سلامتی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اور بڑے خطے میں امن و استحکام کے لیے راہ ہموار کرنے کیلئے عالمی برادری کی کا تعاون ضروری ہے۔
…Forum expressed concern over the brewing humanitarian cum security situation in Afghanistan concluding that meaningful engagement & sustained support by international community is imperative for paving way for peace & stability in Afghanistan & the larger region. (4/5)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 5, 2021