طلاق کی خبروں پر پریانکا چوپڑا نے خاموشی توڑ دی

22  دسمبر‬‮  2021

پریانکا چوپڑااور نک جونس میں علیحدگی کی خبریں تو 3 ماہ سے چل رہی تھیں، لیکن پریانکا کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے نک جونس کا نام ہٹانے کے بعد ان خبروں نے مزید طول پکڑ لیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کا انسٹا گرام اکاؤنٹ پہلے پریانکا نک جونس کے نام سے تھا، جو انہوں نے تبدیل کرکے پھر پریانکا چوپڑا کر دیا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا کے ساتھ بھارتی میڈیا پر بھی ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں، اور پریانکا اور نک کی جانب سے اس پر کوئی موقف بھی سامنے نہیں آ رہا تھا۔

اب حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو میں اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنا نام اس لئے تبدیل کیا تاکہ ٹوئٹر اور انسٹا گرام اکاؤنٹ کا User Name ایک جیسا رہے، لیکن مجھے افسوس ہے کہ اس بات کا بتنگڑ بنا دیا گیا، انہوں نے کہا کہ میرے اور نک جونس میں علیحدگی اور دوریوں کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved