طالبان نے افغان خواتین کو ملازمتوں پر واپس بلا لیا

5  اکتوبر‬‮  2021

افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق طالبان حکام نے پاسپورٹ کے محکمے میں کام کرنے والی تمام خواتین کو اپنی ڈیوٹیوں پر واپس آنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان سعید خوستی کا کہنا ہے وزارت داخلہ میں کام کرنے والی تمام خواتین اپنی ملازمتوں پر واپس آکر کام شروع کر دیں۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز طالبان حکام کی جانب سے نئی تقرریوں اور کابینہ میں اضافے کے اعلانات کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا کہ بڑی سطح پر کسی خاتون رکن کی تقرری نہیں کی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved