ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 564 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 359 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 2 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.77 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 666 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 23 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 46,564
Positive Cases: 359
Positivity %: 0.77%
Deaths : 2
Patients on Critical Care: 666— NCOC (@OfficialNcoc) December 23, 2021