گوگل اب دنیا کی مقبول ترین سائٹ نہیں رہی، اب یہ اعزازکس کے پاس ہے؟

23  دسمبر‬‮  2021

ایک عرصے تک دنیا کی مقبول ترین سائٹ رہنے کے بعد اب یہ اعزاز گوگل کے پاس نہیں رہا۔

کلاؤڈ فلیئر کے مطابق سال 2021ء میں ٹک ٹاک نے گوگل سے دنیا کی سب زیادہ استعمال کی جانے والی ویب سائٹ کا اعزاز  چھین لیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس ٹک ٹاک عالمی سطح پر ساتویں مقبول ترین ویب سائٹ تھی، اور اسے متعدد بار بھارت اور امریکہ سمیت کئی ممالک میں پابندی کا بھی سامنا رہا، لیکن اس کے باوجود ٹک ٹک کا پہلے نمبر پر آنا انتہائی حیران کن ہے۔

Most Popular websites 2021
Most Popular websites 2021

 

نئی فہرست کے مطابق ٹک ٹاک کے بعد  بالترتیب گوگل، پھر فیس بک، پھر مائیکرو سافٹ، ایپل، ایمازون، نیٹ فلیکس، یوٹیوب، ٹوئٹر اور واٹس ایپ سب سے زیادہ ٹریفک حاصل کرنے والی مقبول ترین سائٹس ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved