وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس طلب کر لیا، اہم فیصلے متوقع

23  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہے، جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہو گا، اجلاس میں وفاقی وزراء، این سی او سی اراکین اور عسکری حکام شرکت کریں گے۔

اجلاس میں این سی او سی کمیٹی کو ملک میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دے گی،  اور ملک بھر میں کورونا کیسز کے اعدادوشمار پر غور کیا جائے گا۔

قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس میں اومیکرون ویریئنٹ کے کیسز اور اس کی روک تھام کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، اور اس کے متعلق اہم فیصلے کئے جانے کی بھی توقع ہے۔

اس اجلاس سے قبل  سہ پہر 2 بجے وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بھی وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومت کو درپیش چیلنجز، بلدیاتی انتخابات اور آئندہ کی حکمت عملی کے امور زیر بحث لائے جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved