پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے معاملات چلانے کیلئے بنائی گئی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا جبکہ چیئرمین نجم سیٹھی کو کام سے روک دیا گیا۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے تحلیل کئے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ توسیعی مدت ختم ہونے کے بعد پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی تحلیل ہوچکی ہے۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ پی سی بی کے امور بورڈ کے پیٹرن ان چیف کے مقرر کردہ الیکشن کمشنر کو تفویض کیے جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم نے احمد شہزاد فاروق رانا کو الیکشن کمشنر مقرر کیا تھا۔