اومیکرون کا پھیلاؤ، بھارتی ریاست میں کرفیو نافذ

24  دسمبر‬‮  2021

بھارتی ریاست اترپردیش میں بھی اومی کرون کے کیسز سامنے آنے پر نائٹ کرفیو نافذ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں کورونا کے جنوبی افریقی ویرینٹ اومی کرون کے کیسز سامنے آنے پر نائٹ کرفیو سمیت دیگر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

رپورٹس کےمطابق ریاستی حکام نے شادی کی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 200 افراد کو مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ شرکت کی اجازت دی ہے جب کہ تمام دکانداروں کو بغیر ماسک کے آنے والے گاہکوں کو سودا سلف نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارت میں اومیکرون کیسز کی مجموعی تعداد ساڑھے 3 سو سے تجاوز کر چکی ہے۔ بھارت میں اب تک 12 ریاستوں میں کورونا وائس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔بھارتی حکام کے مطابق اومیکرون کے 77 سے زائد مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب سے بھارتی محکمہ صحت کے مطابق ایک روز میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے ساڑھے 6 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 374 اموات ہوئی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved