ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے بھارت جانے سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے ہائی پروفائل کمیٹی قائم

8  جولائی  2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت جانے کے معاملے پر ہائی پروفائل کمیٹی قائم کردی گئی۔

ہائی پروفائل کمیٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق فیصلہ کرے گی جس کے سربراہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔

اس کمیٹی میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ اور طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہ اور سیکرٹری خارجہ بھی ہائی پروفائل کمیٹی میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی بھارت میں ورلڈ کپ سے متعلق تمام امور پر سفارشارت مرتب کرے گی جن کی روشنی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی سفارشات منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی اجازت سےمشروط کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved