ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 48 ہزار 148 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 353 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 7 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.73 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 624 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 25 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 48,148
Positive Cases: 353
Positivity %: 0.73%
Deaths : 7
Patients on Critical Care: 624— NCOC (@OfficialNcoc) December 25, 2021