باپ کے ہاتھوں 6 اور 9 ماہ کے بچوں کےقتل کی دردناک کہانی

6  اکتوبر‬‮  2021

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی رہائشی کرن بی بی نے 4 اکتوبر 2021ء کو تھانے میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کا خاوند آکاش ان کے 6 ماہ کے بچے  دانیال کو موٹر سائیکل پر بٹھا کے ساتھ لے گیا جس کے بعد سے دانیال لاپتہ ہے، اس کا خاوند نشے کا عادی ہے، مجھے شک ہے کہ آکاش نے دانیال کو بیچ دیا ہے۔ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پولیس نے ملزم آکاش کو گرفتار کر لیا، جس نے تحقیقات میں اعتراف کیا کہ اس نے بچے کو محض رونے کی وجہ سے مریدکے کنگنی والا کے قریب نہر میں پھینک دیا تھا، جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

دوسری جانب لاہور کی رہائشی کنول شہزادی نے پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی کہ 30 ستمبر 2021ء کو اس کے شوہر مصطفیٰ نے ہمارے 9 ماہ کے بچے کو بری طرح مارنا شروع کر دیا، اس کے شوہر نے بچے کے جسم پر سگریٹ بھی داغے، میں چھڑانے کیلئے آگے بڑھی تو اس نے مجھےبھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ مدعیہ کے مطابق بچے کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved