پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مالی سال 2024-23 کی پہلی سہ ماہی کےبجٹ کی منظوری دے دی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق باقاعدہ بورڈ الیکشنزنہ ہونے پر سال کے بجٹ کی منظوری نہیں دی گئی جب کہ معاملات چلانے کے لیے سہ ماہی بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام ڈپارٹمنٹس کوتین ماہ کےبجٹ کےحساب سےمنصوبہ بندی کی ہدایت کی گئی ہے۔
تاہم قومی کرکٹرزکے سینٹرل کانٹریکٹ میں بھی ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔