وفاقی وزیر خزانہ استحاق ڈار نے آئندہ 15 روزہ کے لیے نئی پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں وزیر خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کی کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 253 روپے 50 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوں گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے ہیں۔