دہلی کی سڑک پر پھنسنے والا بھارتی طیارہ 4 روز بعد بھی نکالا نہ جا سکا

6  اکتوبر‬‮  2021

بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کے 2 اکتوبر 2021ء کو سڑک پر پل کے نیچے پھنسے والا طیارہ ابھی تک نکالا نہ جا سکا، بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر لائن طیارے کی ملکیت سے بھی دستبردار ہو گئی ہے، ائیر انڈیا کی جانب سے موقف اپنایا جا رہا ہے کہ کچھ روز قبل یہ طیارہ نجی طور پر کسی نے خرید لیا تھا۔ خریدار کے پاس پہنچانے کیلئے طیارے کو ٹرک پر لوڈ کیا لیکن منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی طیارہ پھسل کر روڈ پہ آنے کے بعد پل کے نیچے پھنس گیا۔

دوسری جانب طیارے کے نئےمالک کا کہنا ہے کہ وہ پرانے طیاروں کو خرید کر ان کے  ریسٹورنٹس بناتے ہیں، جو کہ بہت مہنگا اور منافع بخش کاروبار ہے، لیکن طیارے کی ویڈیو لیک ہو جانا باعث تشویش ہے۔

یاد رہے دسمبر 2019ء میں بھارتی شہر کلکتہ میں بھی اسی طرح ایک طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved