افغانستان نے پاکستان کے سری لنکا میں کھیلی جانے والی 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
افغان بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں حشمت اللہ شاہدی کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، اکرام علی خیل، ابراہیم زدران، ریاض حسن، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، نور احمد، مجیب الرحمان، فضل حق فاروقی، عبدالرحمن ، محمد سلیم صافی اور وفادار مومند شامل ہیں۔
اسپنر نور احمد نے افغانستان کے ون ڈے اسکواڈ میں واپسی کی ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر ضیاء الرحمان اکبر کی اسکواڈ میں جگہ نہیں بن سکی، انہوں نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔
اے سی بی کے چیف سلیکٹر اسد اللہ خان نے کہا کہ ہماری پوری توجہ ٹیم کو ایشیاکپ اور ورلڈکپ 2023 کے دو بڑے ایونٹس کے لیے تیار کرنا ہے، پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز ٹیم کیلئے تیاریوں کا بہترین وقت ہے۔
دوسری جانب ریزرو کھلاڑیوں کیلئے فرید احمد ملک اور شاہد اللہ کمال کو اسکواڈ میں رکھا گیا ہے۔