عراق بھجوائے گئے بھارتی کھانسی کے سیرپ پر عالمی ادارہ صحت کا اظہار تشویش

8  اگست‬‮  2023

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھارت میں بنے ناقص کھانسی کے سیرپ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عراق میں بھارت سے سپلائی کی گئی دوا پر الرٹ جاری کر دیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھارتی کمپنی کا کولڈ آؤٹ سیرپ زکام اور الرجی کے علاج کیلئے استعمال ہوتا ہے، بھارتی کمپنی کے عراق بھجوائے گئے سیرپ میں زہریلے اجزاء شامل ہیں جو موت کا سبب بن سکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ بھارتی مینوفیکچرر اور مارکیٹرز نے مصنوعات کی حفاظت اور معیار کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کو گارنٹی فراہم نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں بنائے جانے والے کھانسی کے شربت سے گزشتہ سال گیمبیا اور ازبکستان میں کم از کم 89 بچوں کی موت ہوگئی تھی جبکہ ایک کھانسی کا شربت کیمرون میں بھی بچوں کی اموات کا سبب بنا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved