امریکا میں خودکشی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

12  اگست‬‮  2023

  امریکا میں ذہنی مسائل کا بحران کم ہونے کا نام نہیں لے رہا بلکہ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ صرف 2022 میں خودکشیوں کی شرح میں 2.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے عہدیداروں نے 2022 کے ابتدائی اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 2021 میں خودکشیوں میں مجموعی طور پر 5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا  اور 2022 میں یہ شرح 2.6 فیصد مزید بڑھ گئی ہے۔

مجموعی طور پر گزشتہ سال 49,449 امریکیوں نے خودکشی میں اپنی جانیں گنوائیں جو کہ 2021 میں 48,183 اموات سے زیادہ ہیں۔

امریکی سرجن جنرل ڈاکٹر وویک مورتی نے سی ڈی سی کی ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ یہ اعداد و شمار امریکہ میں ذہنی صحت کے تباہ کن بحران کی گہرائیوں کو واضح کرتے ہیں۔ ذہنی مسائل ہمارے وقت کی صحت عامہ اور سماج کا چیلنج بن چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved