پمز سمیت اسلام آباد کے 4 بڑے سرکاری اسپتال ایم آر آئی کی سہولت سے محروم

31  اگست‬‮  2023

پمز اور پولی cactusmeraviglietina.it کلینک سمیت اسلام آباد کے 4 بڑے سرکاری اسپتالوں میں ایم آر ائی مشینیں نہ ہونے کے باعث علاج کیلئے آنے والے مریض ایم آر آئی کی سہولت سے محروم ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے 4 بڑے سرکاری اسپتالوں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)، پولی کلینک، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن (نیرم) اور فیڈرل گورنمنٹ اسپتال میں آنے والے مریض ایم آر آئی کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے اسلام آباد کے پمزا اور نیرم اسپتال میں ایم آر آئی مشینیں موجود تھیں، تاہم پمز اسپتال کی مشین گزشتہ برس خراب ہوگئی تھی جبکہ نیرم کی ایم آر آئی مشین 3 ماہ قبل خراب ہوئی جس کے بعد دونوں اسپتال ایم آر آئی کی سہولت سے محروم ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق پمز کی ایم آر آئی مشین کیلئے ایل سی گزشتہ برس اپریل میں کھولی گئی جبکہ نیرم اسپتال کی نئی ایم آر آئی مشین کیلئے فرم کو سپلائی آرڈرجاری کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولی کلینک اسپتال بھی فی الحال مریضوں کو ایم آر آئی کی سہولت فراہم کرنے سے قاصر ہے تاہم جاپانی امداد سے مشین کی خریداری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد کے 4 بڑے سرکاری اسپتالوں میں سے ایک فیڈرل گورنمنٹ اسپتال بھی فی الحال مریضوں کیلئے ایم آر آئی مشین کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved