پاکستان نے ایشیا کپ 2023 میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
نیپال کے خلاف کھیلنے والی پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں، اس کے علاوہ فخر زمان ، امام الحق ، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔
ایشیاکپ کے اپنے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے نیپال کو شکست دی تھی۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کل میچ کھیلا جائے گا۔