پاکستان کی میزبانی میں سری لنکا میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کل کا بڑا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
سری لنکا کے پالیکیلے اسٹیڈیم میں شیڈولڈ پاک بھارت میچ دوران بارش کی پیش گوئیاں ہیں تاہم اب بارش کے امکانات میں کمی بتائی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینڈی کے پالیکیلے اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا امکان کم ہو کر 67 فیصد رہ گیا ہے۔
اس سے قبل کینڈی میں پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا امکان 80 فیصد بتایا گیا تھا تاہم آج اس امکان میں کمی بتائی گئی ہے۔